بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 21.3°C
Monday, 23 November 2026 | پاکستان: 14 جمادی الثانی 1448

سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری، 4بینچز تشکیل

Saturday, 12 July, 2025

سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چار بینچز تشکیل دیے گئے ہیں ، پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں دو بینچز ، دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔
کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، کوئٹہ رجسڑی میں بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے جب کہ بینچ دو جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا بینچ دو جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *