خاص خبریں

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 9 افراد جاں بحق

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک ہوگئی، پاکستانی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

لاہور: شہر میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق صبح چار بجے سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث لاہور شہر ڈوب گیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ اس سے قبل 2018 میں لاہور میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلیئر کر دیے جائیں گے، سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔بارش کے بعد شہر کے پوش و نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل دیکھے جا رہے ہیں جبکہ سڑکوں سے واسا کا عملہ بھی غائب ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بارش کے دوران تین افراد کرنٹ لگنے، تین چھتیں گرنے جبکہ ایک بچہ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔ چونگی امرسدھو بازار میں عثمان نامی موٹرسائیکل سوار نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ لاہور:کشمیری دروازہ سرکلر روڈ نامعلوم خاتون بارش کے پانی سے گزرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئیں۔اسی طرح پاکستان منٹ باغبانپورہ میں 17 سالہ احتشام کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ سنی پارک ٹھوکر نیاز بیگ میں 11 سالہ محمد ولی کھیلتے ہوئے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق گجہ پیر دربار مصری شاہ میں چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، جن کی شناخت5 سالہ اسد،40 سالہ نوازش علی اور40 سالہ مہوش کے نام سے ہوئی۔ایدھی ترجمان کے مطابق مستی گیٹ ،شیرانوالہ بازار میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہوئیں، جن کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے