پاکستان

لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے، مریم اورنگزیب

لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز لاہور کو آکسیجن حب میں بدلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کو آکسیجن حب بنانے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اب یہ کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ، تازہ آکسیجن اورصاف فضا فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ 144 ایکڑ پر 1 لاکھ 5 ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں جبکہ رواں سال مزید 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ کے خلاف پنجاب حکومت کی یہ تاریخی جنگ ہے، 978 ایکڑ پر سبز دیوار کھڑی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے