لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو سات دسمبر کوطلب کرلیا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے روز راولپنڈی جلسہ میں عدلیہ مخالف توہین آمیز الفاظ کہنے پر طلب کیا گیا۔ عدالت نے ان کے خطاب کا وڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا ۔پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کیخلاف دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری جبکہ راولپنڈی انتظامیہ سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے کہا کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسہ میں کی گئی تقریر کو دیکھیں گے اس جلسہ میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کرتے ہوئے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس پر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ پنڈی بنچ کی درخواست پر عدالت اسد عمر سے جواب طلبی کیلئے انہیں سات دسمبر کو طلب کرتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیت کو متنازعہ نہیں بنایا جاسکتا لہذا عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 B کے تحت ایسے معاملے میں سزا دے سکتی ہے۔احتجاجی دھرنوں کیخلاف درخواستوں اور اسد عمر کی تقریر پر سات دسمبر سماعت کرینگے۔
پاکستان
خاص خبریں
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو سات دسمبر کو طلب کرلیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 868 Views
- 2 سال ago