شہر لاہور میں اغوا کے واقعات میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران 10 مقدمات درج ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 6 خواتین، 4 مردوں کے اغوا کے مقدمات درج کئے گئے،شالیمار سے 17 سالہ منزہ کو اغواکرلیاگیا ،جس کا والدہ شاد بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، جوہر ٹاو¿ن سے 16 سالہ اقصیٰ بشیر اغوا ہوئی ، والد محمد بشیر کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا۔ اسی طرح یکی گیٹ سے 20 سالہ ماہ نورکو اغواکرلیاگیاجس کا والد محمد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، کاہنہ سے 18 سالہ کلثوم اغواہوئی ، بھائی محمد حسین کی درخواست پر مقدمہ کاٹاگیا۔
نصیر آباد سے فیاض الحق اغواہو گیا ،جس کے بھائی احسان الحق کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا، لیاقت آباد سے شادی شدہ مریم بی بی کو اغوا کرلیاگیا،جس کا مقدمہ اس کے شوہر ظفر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
چوہنگ سے 75 سالہ امیر علی،اکبری گیٹ سے 16 سالہ رشید ،رائیونڈ سٹی سے نوجوان سکندر رؤف اورگجرپورہ سے 17 سالہ حمزہ اغواہوا۔
پاکستان
لا ہور شہر رہنے کے قابل نا رہا ، اغوا کے واقعات میں اضافہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 934 Views
- 2 سال ago