کھیل

لنکا پریمیئر لیگ؛ فخر زمان اور نسیم شاہ براہ راست ٹیموں میں منتخب

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دیدیا

لاہور: لنکا پریمیئر لیگ 4کیلیے فخرزمان اور نسیم شاہ براہ راست ٹیموں میں منتخب ہوگئے۔کولمبو اسٹرائیکرز نے آئیکون پلیئر کے طور پر بابر اعظم، پلاٹینم کیٹیگری میں نسیم شاہ کے ساتھ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کنٹریکٹ کیا ہے۔ڈیوڈ ملر،تھشارا پریرا، رحمان اللہ گرباز اور مہیش تھکشانا جافنا کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بنے، شکیب الحسن، تبریز شمسی، ڈاسن شناکا اور بھانوکا راجا پکسا کا گال گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ہوگیا۔میتھیو ویڈ، کوشل مینڈس، لونگی نگیڈی اور اویشکا فرنینڈو کو دمبولا اورا نے منتخب کیا، پلاٹینم کیٹیگری میں فخرزمان، مجیب الرحمان، وانندو ہسارنگا اور اینجیلو میتھیوز کینڈی فالکنز کے اسکواڈ میں شامل ہوئے۔پہلی بار آئی پی ایل کی طرز پر لنکا پریمیئر لیگ کیلیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 جون کو ہوگی، مجموعی طور پر 500 کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں، ہر فرنچائز کے پاس 5لاکھ امریکی ڈالر خریداری کیلیے موجود ہوں گے، ایل پی ایل 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri