اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا پاک فوج میں کیریئر شاندار خدمات پر محیظ ہے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے انفرنٹری کی8سندھ رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی اور مختلف اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے ہوئے موجودہ مقام تک پہنچے جنرل راحیل شریف کے آخری دو سالوں کے دوران انہوں نے ٓرمی چیف کی کور ٹیم کا حصہ رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔2014میں کمانڈر فورس کمانڈر نادرن ایریا تعینات ہوئے اور2017میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز رہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو اکتوبر2018میں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا جس کے بعد جون2019میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے۔عاصم منیر اکتوبر2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے کیریئر پر نظر
- by Daily Pakistan
- نومبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1292 Views
- 2 سال ago