پاکستان

مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوئی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملک میں مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوئی ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں نجی شعبے میں ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ مارچ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے سرکاری شعبے سے 11 کروڑ 61 لاکھ ڈالر نکالے۔
مالی سال کے 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 19 فیصد کم ہو کر ایک ارب 30 کروڑ ڈالر رہی۔ نجی شعبے سے 9 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 8.8 فیصد کم ہو کر ایک ارب 37 کروڑ ڈالر رہی۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ سے 9 ماہ میں 26 کروڑ 89 لاکھ ڈالر نکالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے