پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے انسداد بدعنوانی کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ چوہدری پرویز الہی نے آج انسداد بدعنوانی عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت میں چودھری پرویزالہی کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، عدالت میں ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا گیا۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ڈاکٹرز نے دل اور خون کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی ہے، لہذا استدعا ہے کہ عدالت پرویز الہی کی ایک دن حاضری کی استدعا منظور کرے۔
پاکستان
جرائم
مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، پرویز الٰہی کا آج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- جون 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 491 Views
- 11 مہینے ago