خاص خبریں

متحدہ قومی موومنٹ کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف دھرنے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے حقوق اور حلقہ بندیوں کی درستی کے لیے پیپلزپارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو شہر میں دھرنے ک

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے حقوق اور حلقہ بندیوں کی درستی کے لیے پیپلزپارٹی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 12 فروری کو شہر میں دھرنے کی کال دے دی۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس میں اعلان کیا کہ 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنا ہوگا اور ہم وہیں سے بیٹھ کر شہر کو چلا کر دکھائیں گے۔ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’دھرنا بھی ایسا ہوگا کہ سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا، اٹھارہ مارچ کو کراچی کراچی والوں کے پاس واپس آچکا ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کو حلقہ بندیوں کی درستی کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے اعتراف کیا کہ وہ حلقہ بندیوں میں 53 یوسیز کھا گئے، اقرار کرنے کے بعد ٹین ون کا نوٹی فکیشن واپس لیا، لیکن یہ کیسے بے شرم ہیں، ہم نے کہا تھا کہ ہم الیکشن نہیں لڑیں گے تو الیکشن نہیں ہوگا اور الیکشن نہیں ہوا ہے‘۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج سے ایک ہفتے بعد کراچی اس جگہ پر ہوگا جہاں فیصلہ کریں گے، شہر کی ساری سڑکیں دھرنے کی جانب رواں دواں ہوں گی، اگلے اتوار دھرنے کو فوارہ چوک پر شفٹ کریں گے، تمام دفاتر، شعبہ جات وہاں شفٹ کریں گے اور اس شہر کو وہیں سے چلائیں گے کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے،اور ہمارے باپ کا ہے۔ایم کیو ایم کنونیئر نے کہا کہ ’پہلے بھی کہا تھا یہ چودہ سیٹیں تمھیں واپس دینی ہوگی اور تمھارا باپ بھی دے گا، سولہ مارچ کو اپنی چھینی ہوئی قومی اسمبلی کی نشستیں واپس لیں گے اور باقی عام انتخابات سے پہلے پہلے لیں گے، ایک الیکشن واپس لے لیا اب دوسرا بھی لینا ہے، جس الیکشن سے دستبردار ہوئے تھے اسکے لیے اب دست و گریبان ہونا ہوگا، اب باہر نکلنا ہوگا سازشی چہروں کو بے نقاب کردیا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے