اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا حل تشدد میں نہیں، مذاکرات میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ سب کچھ بندوق اور طاقت سے کرنا پڑتا ہے، صوبہ خیبرپختونخوا اور عوام کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا۔اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے، کے پی ہاس کی بندش انتہائی افسوسناک ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟
پاکستان
محسن نقوی کیساتھ بیٹھنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے ، اسد قیصر
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 168 Views
- 6 مہینے ago