قارئین۔ کرام یہ ہی ہے عبادت یہ ہی دین وایمان کے کام آئے دنیا میں انسان کے انسان وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے جب سے نگران وزیر اعلی کا چارج سنبھالا ہے تو صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کے کام فلائی اووز بروقت مکمل ہورہے ہیں جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں بلا وجہ تاخیر کی جاتی تھی جسکی وجہ سے منصوبوں کی لاگت میں کروڑوں اور اربوں کا اضافہ ہوجاتا تھا مگر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈر پاس اسی طرح گھوڑا چوک خالد بٹ چوک انڈر پاس کو وقت سے پہلے مکمل کروایا ہے یہ وہ منصوبہ جات ہیں جن سے روزانہ شہریوں کو مالی اور ٹائم کا نقصان اٹھانا پڑتا تھا لیکن اب ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو لاکھوں روپے کے فیول کی بچت کے ساتھ ٹائم کی بھی بچت ہوگی ورنہ ان علاقوں میں آئے دن ٹریفک جام رہتی تھی یاہاں یہ بھی لکھنا ضروری ہے کے شاہدرہ کے علاقہ کوہر حکمران نے نظر انداز کیا لیکن گزشتہ حکومت نے شاہدرہ فلائی اوور کا افتتاح تو کردیا مگر عملی طور پر کام سٹارٹ نہ ہوسکا فنڈز کی کمی کے بہانے بنائے جاتے رہے جیسے ہی نگران وزیر اعلیٰ نے عہدہ کا چارج سنبھالا تو شاہدرہ فلائی اوور کے کام کا آغاز کروایا اور اس منصوبے کے متعدد دورے کیے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہر دوسرے تیسرے دن شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے تھے وزیر اعلی کی زاتی دلچسپی سے شاہدرہ فلائی اوور سمن آباد فلائی اوور شاہکام فلائی اوور بیدیاں روڈ انڈر پاس بروقت مکمل ہوچکے ہیں شہر لاہور کا سب بڑا اور اہم منصوبہ بند روڈ پراجیکٹ شہر سے ہیوی ٹریفک ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا مگر گزشتہ دنوں وزیر اعلی پنجاب رات گئے بند روڈ کے دورے پر پہنچے تورات کے ٹائم پراجیکٹ کا کام بند پڑا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور دو گھنٹے سے زائد وقت تک وزیر اعلی بند روڈ پر موجود رہے اور کنٹریکٹر سمیت ڈی جی ایل ڈی اے کو فوری موقع پر طلب کیا اسی طرح وزیر اعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام چلنے والا داتا دربار ہسپتال کا دورہ کیا داتا دربار ہسپتال میں صرف نرسز موجود تھی مگر ڈیوٹی پر کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا ہسپتال کی حالت انتہائی بری تھی سٹاف سو رہا تھا وزیر اعلیٰ نے موقع پر ہی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو طلب کیا اور ہسپتال کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔ قارئین داتا دربار ہسپتال میں رہائش پذیر ڈاکٹرز دس دس مرلے کے گھروں میں قابض ہیں اور سرکاری رہائش میں رہنا اپنا حق خاص سمجھتے ہیں ہسپتال کے حالات دیکھ کر پنجاب کابینہ کے وزراءبھی حیران تھے کے کروڑوں روپے بجٹ والے اس ہسپتال میں مریضوں کےلئے تو کچھ بھی نہیں اسی طرح وزیر اعلیٰ تو بھرپور کوشیش کررہے ہیں کے وہ شہریوں کی بہتری کےلئے ہر وہ کام کرجائیں جس سے شہریوں کو سہولیات ملے سموگ بلا شعبہ قدرتی آفت ہے پر انڈین پنجاب سے آنے والی سموگ نے ایک طرف تو شہر کی فضا آلود کی ہوئی تو دوسری جانب حکومت بھی سموگ کی روک تھام اور انڈیکس کو نیچے لانے کی بھرپور کوشیش کررہی ہے ہفتہ میں تین دن سکول بند کیے جارہے ہیں مارکیٹ بند کی جارہی ہیں مگر اس آفت سے تب تک جان نہیں چھوٹے گی جب تک انڈین پنجاب میں سموگ پر بھرپور قابو نہیں۔ پایا جاتا انڈین پنجاب میں فصلوں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے قارئین۔ کرام وزیر اعلیٰ محسن نقوی رول ماڈل بن چکے ہیں جہاں سے گزرتے ہیں لوگ انکو دیکھ کر نعرے لگا دیتے ہیں محسن نقوی زندہ باد کے نعرے لگاتے دکھائی دیتے ہیں بلاشبہ اس وقت چیف سیکرٹری پنجاب آئی پنجاب وزیر اعلیٰ کے شانہ بشانہ انتھک محنت کررہے ہیں ورنہ تحریک انصاف کے دور میں آئے دن کبھی آئی جی تبدیل ہورہا تھا کبھی چیف سیکرٹری تبدیل ہورہا تھا۔ جب سے نگران وزیر اعلیٰ آئے ہیں شہر لاہور سمیت پنجاب لیول تک کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی اسی طرح پنجاب کابینہ کے ارکان میں سہر فہرست ایس ایم تنویر عامر میر ڈاکٹر جاوید اکرم ابراہم وحید مراد منصور قادر اظفر علی ناصر بہت متحرک دکھائی دیتے ہیں تاریخ محسن نقوی کے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
٭٭٭٭٭
کالم
محسن پنجاب،وقت سے پہلے کئی منصوبے مکمل
- by web desk
- نومبر 28, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 282 Views
- 1 سال ago
