پاکستان

محمد خان بھٹی نے جو بات کی وہ لاہور ہائیکورٹ بار کا ہر فرد جانتا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ محمد خان بھٹی نے جو بات کی وہ لاہور ہائیکورٹ بار کا ایک ایک فرد جانتا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ محمد خان بھٹی کی بیان سے متعلق تحقیقات کرنا کوئی چاہے تو ازخود نوٹس بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک گرفتاری کی بات ہے تو بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جس کی حکومت ہوگی وہ پارٹی عام انتخابات پر اثرانداز ہوگی، چھوٹے صوبوں کی جماعتوں کو الگ الگ انتخابات پر تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرچکا ہے کیا وہ حرف آخر ہے؟ عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان دو مرتبہ پہلے ہائیکورٹ گیا کہا لوگ زیادہ آجاتے ہیں پیش نہیں ہوسکتا، آج چوروں کی طرح چھپ کر عدالت گیا، پوچھتا ہوں آج کیوں رش نہیں پڑا؟انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو ساتھ لے کر جاتا ہے عدالتوں پر حملہ آور ہوتا ہے، پولیس اہلکاروں کو مارا جارہا ہے، پولیس گاڑیوں کو جلایا جارہا ہے، یہ دانستہ طور پر ایسی حرکتیں کرتا ہے تاکہ فرد جرم عائد نہ ہوپائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے