والسال میں محمد خان کے قتل کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں 2 افراد پر پرتشدد بدامنی پھیلانے اور چاقو رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس پریس ریلیز کے مطابق 31 سالہ عامر خان اور 25 سالہ محمد امرن خان کو ابتدائی سماعت کیلیے گزشتہ روز برمنگھم مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق ملزمان کو کسی بعد کی تاریخ کو برمنگھم کراون کورٹ میں پیش ہونا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ الزامات محمد خان کی المناک موت سے متعلق واقعات کی تحقیقات سے متعلق ہیں، جن پر بلوکس وچ روڈ پر حملہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس واقعہ میں پہلے ہی پانچ افراد پر قتل کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔
پاکستان
جرائم
محمد خان قتل، 2 افراد پر پرتشدد بدامنی پھیلانے کے الزامات عائد
- by Daily Pakistan
- مارچ 26, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 218 Views
- 3 مہینے ago