پاکستان موسم

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع۔خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ۔اسلام آباد: اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم صبح کےاوقات میں کہر پڑنے کا امکان۔خیبرپختونخوا: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور رشکئی میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے پنجاب: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رات اور صبح کے اوقات میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگراورملتان میں دھند پڑنے کی توقع۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کا امکا ن ہے۔ بلوچستان: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم سکھر ، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان۔کشمیر/گلگت بلتستان: کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ24گھنٹوں کاموسم: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، اسکردو منفی 09، زیارت،استور،گوپس منفی 05، کالام، قلات ،گلگت، ہنزہ منفی 04 اور کوئٹہ میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri