پاکستان موسم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی شام یا رات کو بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص سمیت ساحلی پٹی میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 27 جولائی جاری رہے گا۔گزشتہ روز اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قیامت خیز گرمی کے بعد الگ الگ اوقات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تاہم شہر میں حبس کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا، سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیرپورٹ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔معمولی سی بارش ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، ان علاقوں میں کورنگی، کٹی پہاڑی، ناظم آباد، لیاقت آباد ایف سی ایریا اور کھاردار شامل ہیں۔مئیر کراچی مرتضی وہاب نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بارش سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے