مختلف۔۔۔۔۔!
میاں آفتاب احمد شاعر اور ادیب ہیں ، آپ سی ایس ایس آفیسر ہیں۔ آپ نے بطوراسسٹنٹ کمشنر ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی کمشنرمختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دیے ہیں۔آپ محنتی اور جفاکش ہیں، آپ جہاں بھی تعینات رہے، وہاں آپ نے نمایاں کام ضرور کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ
"یہ اعجاز ہے حسن ِ آوارگی کا
جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے”
دوران تعےناتی ضلع میانوالی محترم بھائی اظہر نےازی کے معرفت اےک بےٹھک ہوئی اور خاکسار کو میاں آفتاب احمد کے ضلع میانوالی میں چند مختلف منصوبے مکمل کرنے کے بارے میں جانکاری ہوئی ۔ ان میں سے اےک منصوبہ کوڑے کرکٹ کے ڈھےر کو روز گارڈن میں تبدیلی تھا۔مجھے ان کے منصوبوں کی تکمیل پر بے حد خوشی ہوئی ۔جس کے پاس اختےارات اور وسائل ہوں ، ان کو وہ ضرور بہترےن منصوبوں پر صرف کرنے چاہےے اور اےسے کام سدا ےاد رکھے جاتے ہیں۔
"اب کرکے فراموش تو ناشاد کروگے
پر ہم نہ ہوں گے تو بہت ےاد کروگے”
میانوالی میں میاں آفتاب احمد کے کام دےکھ کر شدت سے ےاد آجاتے ہیں۔ےہی انسان کی کامیابی و کامرانی ہے کہ آپ کے عدم موجودگی میںلوگ آپکو اچھے الفاظ میںےاد کرےں۔ ہر انسان کو اچھے کام کرنے چاہےے تاکہ مخلوق خدا ےاد رکھے۔جب مخلوق خوش ہوگی تو ےقےنا خالق بھی خوش ہوگا۔ میاں آفتاب احمدخداداد صلاحےتوں کے مالک ہیں ۔ جہاںآپ عوام دوست افسر ہیں اوروہاں اےک اچھے شاعر بھی ہیں۔جس کے دل میں درد اور تڑپ نہ ہو ،وہ شاعر نہیں بن سکتا ہے۔ میاں آفتاب احمد کی شاعری سے عےاں ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں درد بھی ہے اور تڑپ بھی۔میاں آفتاب احمد کی شاعری مجموعہ "مختلف ” منظر عام پر آچکی ہے اور ایک کتاب خاکسار کی نذر کی ہے۔ "مختلف ” اےک خوبصورت شاعری مجموعہ ہے۔مختلف اےک گلدستہ ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول سجا رکھے ہیں اور پھولوں کی مہک مختلف ہے جس سے فضا معطر ہورہی ہے اور اس کے مطالعہ سے ہر قاری مسحور ہورہا ہے۔
"ختم ہوجاتے ہیں جس موڑ پہ رستے سارے
میں نے اس موڑ سے اےک راہ نکالی ہوئی ہے”
جہاں پر تمام راستے بند ہوجاتے ہیں ،اس جگہ شاعر اےک نےا راستہ نکال لیتا ہے۔جہاں دروازے بند ہوجاتے ہیں ،وہاں پر شاعر اےک نےا باب کھول لیتا ہے۔جہاں تارےکی کا راج ہوتا ہے ، وہاں پر شاعر ایک چراغ روشن کرتا ہے۔جہاں امےدےں تمام ہوجاتی ہیں،وہاں پر شاعر ایک نئی امےد پےدا کرتا ہے۔
ماں اےک عظےم ہستی ہے۔ ماں کے بغےر زندگی ادھوری ہے ۔ میاں آفتاب احمد نے اپنی ماں کو ساےہ دار درخت سے تشبیہ دےتے ہوئے کتاب میں اپنی والدہ مرحومہ کو خراج تحسےن پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
"کس پر کروں گا دھوپ میں اب انحصار پیڑ
تو بھی رہا نہ پاس مرے ساےہ دار پیڑ”
شاعر اللہ رب العزت کی حمد بےان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
"نکہت گل ہی سے پہچان لیا ہے میں نے
ےعنی بن دےکھے تجھے مان لیا ہے میں نے”
اسی طرح مذکورہ کتاب میں میاں آفتاب احمد نعت مقبول ﷺ میں سرورکائنات ﷺ کی شان بےان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
"نقش اول ہے تےری ذات بنی
بعد میں ساری کائنات بنی”
شہدائے کربلا سے عقےدت و محبت اظہار کرتے ہوئے شاعر نے کہا ہے کہ
"کرب و بلا سے شام ڈھلے شام کی طرف
کیا قافلے تھے جو کہ چلے شام کی طرف”
قارئےن کرام! میاں آفتاب احمد کا شاعری مجموعہ زبردست کتاب ہے۔اس میں اہل ذوق کےلئے بہت کچھ ہے۔ جےسے کہ تصنےف کا نام مختلف ہے ، اس لحاظ بھی ےہ اےک مختلف کتاب ہے۔ےہ لائبرےری میں بہترےن کتاب کا اےک اضافہ ہے۔جےسے ہر قاری پڑھے بغےر نہیں رہ سکتا ہے۔ اےسی انمول کتاب کا منظر عام پر آنا قاری کی خوش نصےبی ہے۔میاں آفتاب احمد سے گذارش ہے کہ مختلف کو پہلی اور آخری شاعری مجموعہ نہیں ہونا چاہےے بلکہ اس سلسلے کو جاری وساری رکھنا چاہےے تاکہ قارئےن آپ کے الفاظ اور خیالات مستفےد ہوتے رہیں۔
"نئے پہلو سے برتا ہے نظام حرف و معنی
مرے ابجد کا احمد جو الف ہے مختلف ہے”
٭٭٭٭٭