دنیا

مذاکرات معطل ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر شدید حملے جاری ، 250 سے زائد فلسطینی شہید

مذاکرات معطل ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر شدید حملے جاری ، 250 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ ، غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران عارضی جنگ بند ی ختم ہونے کے بعد گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج نے چار سو سے زائد حملے کرکے 250 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔غزہ کی رہائشی عمارتیں جارحیت کا نشانہ بن گئیں ، بمباری سے غزہ شہر کو پانی پہنچانیوالی مین سپلائی لائن بھی متاثر ہوئی جبکہ صیہونی فورسز نے غزہ میں دو دن کے اندر چار سو سے زائد مقامات کو ٹارگٹ کیا۔خان یونس ،جبالیہ کیمپ او رانصر ہسپتال کے اطراف میں بھی شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں دو روز میں 250 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 650 زخمی ہوگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے