انتشار انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش ہوگئیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کریں گی۔ملزمان کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 2022ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔
پاکستان
مریم اورنگزیب انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 679 Views
- 2 سال ago
