پاکستان خاص خبریں

مریم نواز کے بارے میں گفتگو قابل مذمت ہے، وزیراعظم

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ خواجہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز سے حوالے سے گفتگو کو قابل مذمت قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ ’بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کرنا قابل مذمت ہے، خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور بری سوچ کو معاشرے بالخصوص خواتین کواس کی پر زور مذمت کرنی چاہیے‘۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ پھیلنے سے روک سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مبینہ آڈیو لیک میں ثاقب نثار اور سینئر ایڈووکیٹ خواجہ طارق مریم نواز کا نام لیے بغیر گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ آڈیو لیک میں ایڈووکیٹ خواجہ طارق کوواضح طورپر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’سر! یہ جو خاتون بول رہی ہے، اسکو روکیں۔ سر! آپ اسکا جواب اچھی طرح دیجئے‘۔

جس کےجواب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا ’میں نے اس پر سوچ، الحمد اللہ۔ میں کنفیوژ یا ڈپریس نہیں ہوں، جب ضرورت پڑی انہیں کہہ دیں گے دھماکا کردیں‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے