پشاور:
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی،اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
خاص خبریں
مریم نوا کا پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں ، بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 91 Views
- 1 مہینہ ago