پاکستان

مری میں برفباری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات

مری میں برفباری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات

ملک کے سیاحتی مقام مری میں برفباری اور شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں میں پھنس کر جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

مری میں گزشتہ روز ہونے والی شدید برفباری اور طوفان کے باعث ہزاروں گاڑیاں سڑک پر پھنس گئی تھیں اور کئی افراد گاڑیوں میں ہی دم توڑ گئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی مری میں گاڑیوں میں پھنس کر 20 کے قریب اموات کی تصدیق کی ہے جبکہ مری میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ملکہ کوہسار کو آفت زدہ بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

اب ریسکیو حکام نے مری میں انتقال کرنے والوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سال کے اشفاق ولد یونس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انتقال کرنے والوں میں لاہور کے 31 سال کے معروف ولد اشرف بھی شامل ہیں جبکہ گاڑی میں انتقال کرنے والے ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کا اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور دو بیٹے بھی شامل ہیں جبکہ انتقال کرنے والوں میں 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل بھی شامل ہیں اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی شامل ہیں جبکہ 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث بھی انتقال کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے