مشاہد حسین سید کو بین الپارلیمانی یونین کی پارلیمانی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں کینیا کے ملی اودھیمبو کو صدر جبکہ مشاہد حسین سید کو متفقہ طور پر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔مشاہد حسین سید CHRP میں ایشیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی پارلیمنٹیرین ہیں جو IPU باڈی میں کسی اہم عہدے پر منتخب ہوئے ہیں۔مشاہد حسین سید 2 سال قبل CHRP کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ فلسطین، کشمیر اور روہنگیا سے متعلق پاکستان پارلیمانی فورم کے کنوینر بھی ہیں۔مشاہد حسین استنبول میں قائم القدس پارلیمنٹ کے ایگزیکٹو بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان
مشاہد حسین سید ایک اور اہم عہدے کیلئے منتخب
- by Daily Pakistan
- جنوری 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 321 Views
- 11 مہینے ago