دنیا

مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے، برطانوی ہائی کمشنر

مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے، برطانوی ہائی کمشنر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے رسمی ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں پر بریفنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور ریسکیو آپریشن سے متعلق آگاہ کیا ۔برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر ہمدردیاور غم کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوران ملاقات برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اسحاق ڈار سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ کو برطانیہ کی مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے