محترم سراج الحق امیر ، امیر العظیم سیکرٹری جنرل اور قیصر شریف سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان نے مشترکہ بیان میں پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کی جائے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کا دیا گیا ایک ایک روپیہ غزہ پہنچے گا۔ الخدمت فاو¿نڈیشن کے رضا کاران اس وقت استنبول میں موجود اور عالمی امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جو مصر کے راستے فلسطینیوں تک امداد پہنچائیں گی۔
الخدمت فاو¿نڈیشن نے فلسطینیوں کو خوراک ، ادویات اور دیگر ضروریات پہنچانے کرنے کےلئے فنڈ قائم کیا ہے جس میں لوگ دل کھول کر مدد کر رہے ہیں۔ راقم الحروف یہاں دو بہنوں کے ایثار کا بھی ذکر کرنا چاہتا ہے کہ ان دونوں بہنوں نے فلسطینیوں کی امداد کےلئے الخدمت کے فنڈ میں پچاس تولے سونا اور دو لاکھ روپے نقد فراہم کئے ہیں۔ان کا یہ جذبہ و ایثار دوسرے پاکستانیوں کےلئے باعث تقلید ہے۔ آج کے معاشرے میں اس کی بہت کم مثالیں ملتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکی شہ پر اسرائیل غزہ میں ہسپتالوں، سکولوں پر بم برسا رہا ہے گزشتہ 12دنوں میں سیکڑوں بچے، حاملہ خواتین شہید ہوگئیں، ہزاروں افراد ملبے تک دب گئے، غزہ کھنڈر کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ اسرائیل نے اب تک غزہ پر 7 ہزاربم گرائے اور 4 ہزار ٹن بارود استعمال کیا ہے۔ علاقے پر کیمیکل بمباری ہورہی ہے۔
امیر جماعت نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس نشستن،گفتن اور برخاستن ثابت ہوئی۔ مسلم حکمران لفظی جمع خرچ کی بجائے فلسطینیوں کی مدد کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔غزہ میں 23لاکھ مسلمان محصور ہیں، انہیں خوراک ،پانی ، ادویات کی شدید قلت کاسامنا ہے اسلامی ممالک تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کریں فلسطین کے حق میں استنبول، قاہرہ ، تہران، کابل، کراچی سمیت تمام اسلامی دنیا میں تاریخی مظاہرے ہوئے۔ جماعت اسلامی نے لاہور، کراچی اور دیگر شہروں میں مظاہروں کا اہتمام کیا، قومی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔
گریٹر صیہونی ریاست کا منصوبہ انسانوں کی غلامی کا ہے۔ اسے روکنا ہوگا۔اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا میں آگ اور خون کا کھیل برپا کردیں گے۔ اسرائیل پاکستان کو سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔امریکی صدر کا ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ جارح اور قابض ریاست کی مکمل حمایت اور دنیا کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ امریکا اب تک 49بار اسرائیل کے حق میں ویٹو کا حق استعمال کرچکا ہے، اس صورتحال میں اسلامی دنیا کے حکمرانوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اسلامی ممالک کے حکمران پونے دوارب مسلمانوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں ، ان کے پاس 74لاکھ فوج ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین کے حالیہ تناظر میں اسلام آباد میں موجود تمام سفیروں کو صورت حال سے آگاہی فراہم کرنے کے مقصد کے تحت ان کی جانب سے تشکیل کردہ القدس کمیٹی ملاقاتیں کر رہی ہے۔ راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے کوارڈی نیٹر جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ہیں جب کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ، جے یو آئی ایف، جے یوآئی س ، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما اراکین میں شامل ہیں۔
جناب سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل کو قبول کرنے کے بعض مسلم ریاستوں کے فیصلے امت کے جذبات کی عکاسی نہیں۔ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، اس سے کسی قسم کے تعلقات مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس دینے کے مترادف ہیں۔ فلسطینیوں کے پاس اسرائیل کی غلامی قبول کرنے، اپنا گھر بار چھوڑنے اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت سے دستبردار ہونے یا جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کے آپشنز ہیں۔ ہر بہادر قوم کی طرح انہوں نے آخری آپشن کو ترجیح دی، عزت کی موت، ذلت کی زندگی سے ہزارہا درجے بہتر ہے۔ فلسطینی جانوں کے نذرانے دے کر قربانیوں کی عظیم داستانیں رقم کررہے ہیں۔ فلسطینی کب تک ظلم برداشت کرتے رہیں گے، فلسطین کی آزادی کاواحد راستہ قابض ریاست کے خلاف مزاحمت ہے۔ اسلامی ممالک ان خطوط پر تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ غزہ کو لاشوں اورملبے کا ڈھیر بننے کا انتظار نہ کریں اور فوری طور پر غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، انسانوں کے اس سمندر سے اپنی گفتگو کو سعادت سمجھتا ہوں۔ دنیا بھر میں سارے باضمیر انسان فلسطین کے حق میں ہے پاکستان کے لوگوں نے ثابت کیا ہمارا مرنا جینا فلسطین کےلئے ہے یہ جذبہ طوفان کے آگے اسرائیل اورامریکا نہیں کھڑا ہو سکتا، ان دونوں کی شکست ممکن ہے۔ اسرائیل، امریکا کا وہی حال ہوگا جو نیٹو اور روسی افواج کا افغانستان میں ہوا تھا۔
اسرائیلی دہشت گردوں کو لگام نہیں ڈالی گئی تو دنیا میں تیسری جنگ عظیم ہوگی۔ امریکی صدر کہتا ہے ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے۔ ہم امریکی صدر سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر تم نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہم اسلام آباد میں سفارتخانے کے گھیراو¿ کے لیے طوفان الاقصیٰ کا اعلان کریں گے اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے۔
کالم
مظلوم فلسطینیوں کی امداد کےلئے اپیل
- by web desk
- اکتوبر 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 362 Views
- 1 سال ago