کامران ٹیسوری کو نیا گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
کراچی: صدر مملکت نے کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک، کے تحت دی۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما کامران ٹیسوری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی جماعت میں واپس شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ان کا تعلق پاکستان کی معروف بزنس مین فیملی سے ہے ۔
پاکستان
معروف بزنس مین کامران ٹیسوری گورنر سندھ بن گئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1087 Views
- 3 سال ago