لاہور: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر یو یو ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ہنی سنگھ بھارت کی ہپ ہوپ اور ریپ میوزک انڈسٹری کا مشہور نام ہے، اپنے سپرہٹ دور میں ہنی سنگھ بیماری کے باعث اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے اور تقریبا ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انہوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم گلوری جاری کیا ہے۔ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کر کے سہیلی کراچی کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور ہنی سنگھ کا نئے گانے کا اعلان سب کی توجہ کا مرکز
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1316 Views
- 3 مہینے ago