حکومت پاکستان نے فتح مبےن پر تمام اکابرےن ،افواج پاکستان کے آرمی ،فضائےہ ،بحرےہ کے سپہ سالاروں ،فنکاروں ،کھلاڑےوں ،سےاسی قےادت اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ ےوم تشکر مناےا ۔ےوم تشکر منانے کا مقصد جہاں نصرت الٰہی پر اﷲ تعالیٰ کا شکر بجا لانا تھا وہاں اپنی بہادر افواج کی قربانےوں کا اعتراف بھی مقصود تھا ۔معزز قارئےن ےہ سوچ سے بعےد تھا کہ کھربوں سرماےہ خرچ کر کے ،جدےد ترےن اسلحہ سے لےس بھارتی فوج چند گھنٹوں ہی مےں اےک اےسی فوج کے سامنے سر جھکا دے گی جس کے بارے مےں اسے ےقےن تھا کہ وہ بھارتی فوج کے سامنے جم نہےں سکے گی ۔پاکستان نے پوری کوشش کی کہ بھارتی جارحےت کے جواب مےں امن ،صلح اور تحمل کا راستہ اپناےا جائے مگر جب بھارت اپنی شر انگےزےوں مےں حد سے تجاوز کر گےا تو پاکستان نے اس کا منہ توڑ جواب دےا ۔بھارت جو عسکری ،فضائی اور زمےنی طاقت پر غرور کرتا تھا کہ اس کے پاس فرانس کے جدےد ترےن رافےل جنگی طےارے ہےں ،دنےا کا مہنگا ترےن اور جدےد روسی ائےر ڈےفنس سسٹم ہے ،اسرائےل کے دنےا بھر مےں مانے جانے والے ڈرونز ہےں ،سےبر سونک مےزائل براہموس ہےں ،پاکستان سے بہت بڑی فوج ہے ،بہترےن سفارت کاری اور مےڈےا مےنجمنٹ بھی ہے لےکن ےہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی پاکستان نے چند ہی گھنٹوں مےں بھارت کو چت کر دےا ،بھارت کے رافےل گرا دئےے گئے ،براہموس اور ڈرونز کو بھی تباہ کر دےا گےا ۔بھارت کی درجنوں ائےر بےسز کے ساتھ ساتھ دفاعی تنصےبات اور اسلحے کے ڈپووں کو آگ اور شعلوں کی نذر کر دےا گےا ۔بھارتی فضائےہ ہمت نہ کر سکی کہ کچھ کر سکے ۔پاکستان نے سائبر وار مےں بھارت کے مہنگے ترےن ڈےفنس سسٹم کو مکمل تباہ کر دےا ،بھارت کی اہم ترےن انٹر نےٹ سائنس کو ہےک کر لےا اور بھارت کو ستر فےصد اندھےرے مےں ڈبو دےا ۔پاکستان نے پانچ دن کی جنگ مےں ہی بالا دستی کے 76سالہ بھارتی خواب کو چکنا چور کر دےا ۔بھارت ہی نہےں پوری دنےا مےں پاک فضائےہ کی مہارت اور پروفےشنز کی بھارت مقابلے کئی گنا برتری اور بحثےت مجموعی چھ گنا دشمن کے مقابلے ففتھ جنرےشن وار مےں پاکستان کے ثابت شدہ غلبے نے بھارتی جارحےت کی عشروں سے جاری تےاری ،بڑے بڑے فےصلوں اور آپرےشن کے پرخچے اڑا کر بھارتی سر زمےن پر بکھےر دئےے ۔اس محدود چند دنوں پر محےط جنگ مےںبھارت کے سارے بھرم ٹوٹ گئے ۔اس نے اپنے عوام کے سامنے بھی ہزےمت اٹھائی اور دنےا مےں بھی شرمسار ہوا ۔آج صورتحال ےہ ہے کہ بھارت کے پاکستان کو تر نوالہ بنانے کے عزائم دم توڑ چکے ہےں ۔اپنے مےڈےا کے ہاتھوں اس کی قےادت رسوا ہو رہی ہے ۔ان کے ائےر مارشل سطح کے افسر مےڈےا کے سوالوں کا جواب دےنے سے کترا رہے ہےں ۔ان کے پبلک رےلےشن افسران مےڈےا کے سامنے نہےں آ رہے ۔پارلےمنٹ مےں مخالف سےاسی جماعتےں مودی حکومت کے لتے لے رہی ہےں اور وہ مودی جس نے الےکشن جےتنے کےلئے ےہ سارا ڈھونگ رچاےا تھا آج اس کو اپنی حکومت کے لالے پڑے ہوئے ہےں ۔پاکستان کی فوج اور فضائےہ کی بہتر کارکردگی کا اعتراف اغےار بھی کرنے پر مجبور ہوئے ۔پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے پوری طاقت کے ساتھ آپرےشن ”بنےان مرصوص “ (آہنی دےوار) کا آغاز متعدد ائےر بےسز کو نشانہ بنا کر کےا گےا ۔پاکستان فضائےہ کے شےر دل جوان انجام کی پرواہ کئے بغےر بھارتی فضاﺅں مےں اپنے اہداف کو نشانہ بناتے رہے ۔حال ہی مےں برطانےہ کے معروف اخبار ڈےلی ٹےلی گراف نے پاکستان ائےر فورس کو Undisputed King of the Skiesےعنی ”فضاﺅں کا بلا مقابلہ بادشاہ “ قرار دےا ہے ۔اس عظےم فتح پر عالمی مےڈےا نے پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر تعرےفےں کےں ۔برطانےہ کے سےکورٹی اور دفاعی تجزےہ کار مائےکل کلارک نے برطانوی نشرےاتی ادارے کو انٹروےومےں کہا کہ بھارت کو پاکستانی تکنےکی صلاحےتوں پر حےرانی ہوئی ہو گی ۔بےن الاقوامی جرےدے ”دی نےشنل انٹرےسٹ “ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلےم کےا ہے جو اس تارےخی کامےابی کا عالمی اعتراف ہے ۔جرےدہ لکھتا ہے ”پانچ جنگی طےاروں کا مار گرانا پاکستان کی زبردست کامےابی ہے ۔رافےل جےسے جدےد بھارتی جنگی تےارے تباہ ہونا بھارت کےلئے ناقابل تلافی جھٹکا ہے ۔ےہ سب اﷲ تعالیٰ کی مدد اور نصرت تھی کہ پاکستان نے چند گھنٹوں مےں بھارت کے غرور کو خاک مےں ملا دےا ۔راقم کے خےال مےں چار دنوں کی جنگ مےں جو کچھ ہوا ہے ےہ قدرت کی طرف سے اےک معجزہ ہے اور معجزے خالق کائنات کی Interventionسے ہی برپا ہوتے ہےں ۔ بھارت ہمےشہ اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلئے سرحد پار محاذ آرائی مےں مصروف رہا ۔ پاکستان مےں دہشت گردی کو فروغ دےنے کےلئے بھارت نے اےک بڑی رقم خرچ کی ہے ۔کبھی بلوچستان سے اس کے اےجنٹ گرفتار ہوتے رہے ،کبھی در اندازی کے نتےجے مےں ابھی نندن والا واقعہ ہو گےا ۔ےہ وہ ملک ہے جس پر کےنےڈا اور امرےکہ سمےت کئی مغربی ممالک بھی دہشت گردی کو سپورٹ کرنے پر سوال اٹھا چکے ہےں ۔اس ہونے والی جنگ کے نتائج پر اگر نظر ڈالےں تو چند گھنٹوں مےں بھارت کو 100ارب ڈالر کا نقصان ہوا ۔اس فتح مبےن نے مسئلہ کشمےر کو اجاگر کےا ہے ۔بھارت پاکستان کا تنازعہ اب دو ملکوں کا تنازعہ نہےں بلکہ خطے کی طاقت کا توازن بن چکا ہے ۔پاکستان مےں سےاسی تقسےم ختم ہوئی اور اندرونی اتحاد کو تقوےت ملی ۔اندرونی رنجشوں کی کےفےت زائل ہوئی اور قومی وحدت کا تصور اجاگر ہوا ۔پاکستان کا حقائق پر مبنی بےانےہ عالمی سطح پر تسلےم کےا گےا جبکہ بھارت کی جعلی خبروں اور جھوٹے بےانےے کی وجہ سے پوری دنےا مےں سبکی ہوئی ۔پاکستان سفارتی لحاظ سے مضبوط ہوا ،پاکستان کی فوجی صلاحےت پر پوری قوم کا اعتماد بڑحا اور پوری دنےا کے سامنے پاکستان کا نظام اےک طاقتور سسٹم کے طور پر اجاگر ہوا ۔دنےا کے سامنے ےہ حقےقت بھی واضع ہوئی کہ بھارت شہری آبادےوں اور مساجد پر حملے کرتا رہا مگر پاکستان نے جواباً صرف بھارت کی فوجی تنصےبات کو نشانہ بناےا ،کسی شہری ہدف کو ٹارگٹ نہےں کےا ۔پاکستان کے جدےد انفارمےشن ٹےکنالوجی سسٹم نے بھی اپنی صلاحےتوں کے خوب جوہر دکھائے جبکہ بھارتی مےڈےا ہمےشہ کی طرح جھوٹ ،من گھڑت اور بے بنےاد خبرےں چلا کر اپنے ملک کے عوام کو گمراہ کرتا رہا ،ےہاں تک کہ بھارت کے کچھ صحافی بھی اپنے مےڈےا کے جھوٹ کے خلاف بول پڑے ،لےکن پوری دنےا نے تسلےم کےا کہ پاکستانی مےڈےا نے پےشہ وارانہ ذمہ داری کا ثبوت دےا ،ےہاں تک کہ پاکستانی خبروں اور پاکستان کے موقف کو سی اےن اےن ،بی بی سی ،فاکس نےوز اور الجزےرہ سمےت متعدد عالمی مےڈےا نےٹ ورکس نے تسلےم کےا اور پاکستانی موقف کی تصدےق ہوئی ۔پاکستان نے بھارت کے اسی ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے مقابلے مےں اپنے صرف ساڑھے سات ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کے ساتھ بھارتی غرور کو خاک مےں ملا کر ثابت کر دےا کہ بڑا دفاعی بجٹ نہےں ،ملک سے محبت اور ملک کےلئے جان دےنے کا جذبہ اہم ہے ،جو کامےابی دلاتا ہے ۔اﷲ کے بے پناہ فضل اور بے انتہا کرم نوازےوں کے سبب اسلامی جمہورےہ پاکستان کو 10مئی 2025ءکے روز حجم مےں اپنے سے کہےں بڑے دشمن کے مقابل شاندار فتح اور بالا دستی نصےب ہوئی ۔ےہی وجہ ہے کہ ساری دنےا کے بے تعصب غےر جانبدار ممالک اور ماہرےن عسکرےات پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی شہادت دے رہے ہےں ۔فرسٹرےشن اور ذہنی پسماندگی کے عکاس بھارتی وزےر اعظم نرےندر مودی شکست تسلےم کرنے سے انکاری اور مےں نہ مانوں کی عملی تفسےر بن چکے ہےں ۔جب پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو اپنی شکست نوشتہ دےوار نظر آنے لگی تو وہ بھاگم بھاگ امرےکہ کے پاس پہنچا اور التجا کی کہ مجھے بچا لےں ۔سی اےن اےن کے شہرت ےافتہ جنگی نامہ نگار اور تجزےہ نوےس Nick Robertsonنے بھی آن دی رےکارڈ ےہی شہادت دی ہے ۔