اسلام آباد:معرکہ حق میں لازوال جرت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرت جبکہ وفاقی وزرا اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلی اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ہلال جرت سے نوازا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر نشان امتیاز عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرت سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔
علاوہ ازیں سفارتی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، سندھ طاس معاہدے پر بھرپور مقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو نشان امتیاز اور معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں پاکستان کا مقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، انہوں نے بھارت کی مکارانہ سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا تھا۔
قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز دیا گیا، ایوان صدر میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں دیگر گئی سول و عسکری شخصیات کو بھی اعلی اعزازات دیئے گئے ہیں۔وزیراعظم کے تشکیل کردہ سفارتی وفد کو بھی اعزازات دیئے گئے ہیں، سینیٹر شیری رحمان، فیصل سبزواری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر خان، بشری انجم، عمر فاروق، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک اور طارق فاطمی کو ہلال امتیاز ملا۔
خاص خبریں
معرکہ حق میں شاندار کامیابی: فیلڈ مارشل، بلاول بھٹو ودیگر کو اعلی اعزازات عطا
- by Daily Pakistan
- اگست 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 107 Views
- 7 دن ago
