وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اکنامک ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کو جی ڈی پی تک بڑھانے کے لیے پائیدار ریاستی استحکام کے لیے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹر سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔
پاکستان
معیشت و تجارت
معیشت بہتر ، مہنگائی کم ، ٹیکس فائلرز میں اضافہ ہوا ہے ، وفاقی وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 185 Views
- 2 مہینے ago