پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کریں گے ۔عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ جو مقبوضہ کشمیر کی وحدت اور تشخص کو مسخ کرنے میں ان کا مرکزی کردار ہے اور وہ علاقائیت کے نام پر کشمیری عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ فسطائی بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر پر کنٹرول حاصل کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ امت شاہ اپنے دورے میں کشمیریوں کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیت شاہ نے 5 اگست 2019ء کو بھارتی لوک سبھا میں دفعہ 370 اور 35-A کی زبردستی منسوخی میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم اکتوبر کو ان کا راجوری اور 2 اکتوبر کو شمالی کشمیر کا دورہ کشمیر میں مسلم مخالف بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار میں لانے کے لیے علاقائیت کے نام پر مقبوضہ علاقے کے عوام کو گمراہ کرنے کی ایک سازش ہے۔عزیر احمد غزالی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
خاص خبریں
دنیا
مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کا مکمل بائیکاٹ کریں گے : عزیر غزالی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 766 Views
- 2 سال ago