پاکستان

مقتولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم، اہم شواہد سامنے آگئے

مقتولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم، اہم شواہد سامنے آگئے

اسلام آباد کے چک شہزاد میں قتل ہونیوالی کینیڈین نژاد 37 سالہ خاتون کا پولی کلینک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کےسر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کےنشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔
ہسپتال ذرائع کا مزید کہناتھا کہ ڈاکٹرز نے سائرہ کے موت کے تعین کیلئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپھڑے، تلی اور معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں، فرانزک کیلئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔
میڈیا نے بتایا کہ واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri