معیشت و تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر

آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری دیدی

اسلام آباد:بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59کروڑ ڈالر کمی سے3ارب 8کروڑ ڈالر کی10سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید59کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر تین ارب8کروڑ 62لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آگئے۔ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت اس وقت8ارب74کروڑ 17لاکھ ڈا لرز ہے،کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب65کروڑ55لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔مرکزی بینک نے گزشتہ ہفتہ بیرونی قرضوں کی مد میں 59کروڑ20لاکھ ڈالرز کی بھاری ا دائیگیاں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے