شہداءکسی بھی ملک کی تاریخ کاماتھے کاجھومرہواکرتے ہیں زندہ قومیں اپنے شہداءکی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کاہمیشہ فخرکیاکرتے ہیں اورنازاں ہواکرتی ہیں کیونکہ ان کی دی گئی قربانیوں کی بدولت ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدیں مضبوط ہوتی ہیں ،ان شہداءکا اپنے وطن کے لئے بہایاگیاخون وطن کی مٹی کے لئے زرخیزخاک کی صورت ہواکرتا ہے ، ایک شعر ”کہ جب تک نہ جلیںدیپ شہیدوں کے لہو سے، کہتے ہیں کہ جنت میں چراغاں نہیں ہوا کرتا“ اورایک شاعر نے انہی شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوا لکھا ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہید کاجولہوہے وہ قوم کی زکواة ہے ۔ پاکستانی قوم کو ہمیشہ اپنے شہداءکی قربانیوں پر فخررہاہے اور قوم ان کی دی گئی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔ ان میں 1947ء، 1965ء،1971ئ، کارگل جنگ ،ضرب عضب اورردالفساد کے شہداءشامل ہیں۔ان میں افواج پاکستان کے سپاہی سے لیکرجرنیل تک پاکستان رینجرز ،ایف سی،پولیس کے جوان شامل ہیں،نومئی کو ایک دہشتگرد گروہ اور جتھے نے ان شہداءکی یادگاروں کو پامال کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں افواج پاکستان کے سپہ سالارنے پچیس مئی کو یوم شہداءکی عزت وتکریم کے لئے یوم شہداءمنانے کااعلان کیا۔اسی سلسلے میں شہداکی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا گیا،شہدا کے ایصال ثواب کیلئے مساجدمیں قرآن خوانی اور دعائیں کی گئیں۔ پاکستان ایئرفورس،نیول ہیڈکوارٹرز،فارمیشنزہیڈکوارٹراور پولیس کی یادگارشہدا پرتقریبات منعقد ہو ئیں ۔ملک بھرکے اسکولوں،کالجزمیں بھی خصوصی تقریبات کاانتظام کیاگیا ،طلبا اورطالبات نے بھرپورحصہ لیا ۔ صوبائی دارالحکومتوں،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان بھی یادگارشہداپربھی تقریبات کا انعقاد کیا ۔ملک بھرمیں شہدا کی قبورپرفاتحہ خوانی کی گئی ،عوام نے بھی بھرپورشرکت کی ۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور،صوبائی دارالحکومتوں میں شہدا کے ساتھ اظہارعقیدت کیلئے واک بھی منعقد کی گی ۔ آئی ایس پی آر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،سروسزچیفس نے شہدا پاکستان کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگارشہدا پرمرکزی تقریب ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،چیف آف نیول اسٹاف،چیف آف ایئراسٹاف نے یادگار شہدا پر خراج عقیدت پیش کیا۔تقریب میں آرمی چیف نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی یادگار شہدا پر پھول رکھے فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیاں وطن عزیزکی آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،آج پوری قوم کیلئے ہرشہید کویاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ شہدا پاکستان ہمارے ہیرو اور ملک کاعظیم اثاثہ ہیں۔ قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی۔شہدا ہمارا فخرتھے،ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ کسی کوشہدا کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری نوجوان نسل خاص کر بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہیں ،پاک فوج آنے والی نسلوں کے لئے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کی خاطر ہمیشہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔نیز آرمی چیف نے یومِ تکریمِ شہداءپاکستان کے حوالے سے پولیس لائن ،اسلام آباد کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء لواحقین سے خطاب میں کہا کہ9 مئی کو جو کچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔وہ شہداءجنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، ا±نکی قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا۔پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔شہداءکے وارثاءکو پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ پاکستانی عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
وزیراعظم کاپشاورکادورہ
وزیراعظم پاکستان نے یوم شہداءکے حوالے سے منعقدہ ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کے لئے پشاور کادورہ کیا جہاں سیاسی پلیٹ فارم سے قوم کے ان شہیدوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیاگیا۔قومی قیادت کامل کرایک جگہ اکٹھے ہونا اور ان شہداءکی دی گئی قربانیوںکو یاد کرنا ،خراج تحسین پیش کرنااس بات کاگواہ ہے کہ شہداءکی قربانیوںپر پوری قوم متفق اورمتحد ہے۔گزشتہ روزوزیراعظم محمد شہبازشریف نے پشاورمیں ریڈیوپاکستان کے دورہ کے موقع پر کہاکہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،9 مئی کے واقعات شرپسندوں اور دہشت گردوں و وطن دشمنوں میں کوئی فرق نہیں۔کارروائی کا آغاز ہو گیا،شرپسندکسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون اور انصاف مطابق سزا ضرور ملے گی تاکہ کوئی آئندہ ایسی جسارت نہ کر سکے ۔ آج ہم سب ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت کو دیکھ کر دکھی ہیں۔ اس عمارت میں پاکستان بننے سے پہلے ریڈیو کاسیٹ اپ موجود تھااور یہیں سے لاہور کی طرح 13 اور 14 اگست 1947 کی درمیانی شب آزادی کی صدائیں بلند ہوئیں اور پوری دنیا کو اس تاریخی مرکز سے قائد اعظم کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کے معرض وجود میں آنے کی نوید سنائی گئی۔چاغی کی یادگار دفاعی قوت کا شاہکار تھی،قومیں اپنی تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں۔ جن لوگوں نے یہ کام کیا ان میں اور دہشت گردوں میں کیا فرق ہے؟ جو کام ہمارا ازلی دشمن نہ کر سکا اپنوں نے دہشت گرد بن کر یہ واقعات سر انجام دئیے۔100 سالہ ریکارڈ کا تباہ ہونا افسوسناک ہے،اس ادارے کے ملازمین کے حوصلے کی داد دیتے ہیں، عبداللہ اور نصیر نے جس طرح بلوائیوں کو روکتے ہوئے زخم کھائے ان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری مسلح افواج اور عام شہریوں نے ہمیشہ پاکستان کی حفاظت کی ہے۔وزیراعظم کو ریڈیو پاکستان کو 9 اور 10 مئی کوبلوائیوں کے ہاتھوں پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
مقبوضہ کشمیرمیں جیٹونٹی کا اجلاس مسترد
مقبوضہ کشمیرمیں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی کے اجلاس کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے ایک خصوصی بریفنگ کے دوران کہاکہ 22 مئی کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا،بلاول بھٹو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر خارجہ ہیں۔پاکستان، بھارت کی جانب سے سرینگر میں منعقدہ جی 20 اجلاس کو مسترد کرتا ہے کیونکہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے بھارت کا متنازعہ علاقے میں ایسا اجلاس کروانا کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے سیاحت اور ترقی مقامی آبادی کو حراست میں لے کر ممکن نہیںبھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات کے معمول کے مطابق ہونے کا ڈھونگ رچا رہا ہے۔پاکستان کشمیر کاز ہر فورم پر اجاگر کرتا رہے گا،پاکستان کشمیریوں کے حقوق کےلئے ان کی جاری جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان، چین، سعودی عرب، ترکی مصر اور عمان کے کانفرنس میں عدم شرکت پر انکا مشکور ہے۔بیلارس کے وزیر خارجہ 30 مئی سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ بھارت کی جانب سے نابینا کرکٹ ٹیم کو ویزے کے انکار پر ترجمان کا کہنا تھا کہ کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے لیکن بھارت ہمیشہ کھیلوں میں بھی سیاست کرتا ہے بھارت نے نابینا کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا۔
اداریہ
کالم
ملک بھرمیںیوم تکریم شہداءمنایاگیا
- by web desk
- مئی 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 401 Views
- 2 سال ago