اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ججز ایک ہی بات پر متفق ہیں کہ اگر ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں ملتوی ہوسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے پنجاب میں الیکشن 90 روز میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن سے بھاگنے کے طریقے ڈھونڈ رہی ہے، پاکستان کے تمام ججز ایک ہی بات پر متفق ہیں کہ اگر ملک میں مارشل لا ہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں نہیں ہوسکتے، بھٹو کا نواسا آئین توڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کی افواج سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے، نواز شریف اور زرداری عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکادیں اور ملک کو الیکشن کی طرف جانے دیں، یہ صرف آئین کی نہیں بلکہ قوم کی فتح ہے، سپریم کورٹ کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے اور انتخابات سے پاکستان میں استحکام آئے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اور کوئی فیصلہ نہیں آسکتا تھا، آج واضح ہوگیا ہے ملک میں آئین کی بالادستی ہے۔
خاص خبریں
ملک میں مارشل لاہو تو انتخابات صرف اسی صورت میں ملتوی ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری
- by Daily Pakistan
- اپریل 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 734 Views
- 3 سال ago

