پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک نیا ڈرامہ رچایا گیا ہے، ملک کو اضطراب کا شکار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے خبر آئی تو ہم سب پریشان ہوئے، ہم نے ہمدردی کا اظہار کیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ یہ شخص آج بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، حادثے کا سہارا لے کر قوم کو اضطراب میں ڈالا جا رہا ہے، اس نے سب لوگوں کو کنفیوز کردیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے بات کرتے ہوئے کہا پہلے ایک گولی کی بات کی گئی، پھر چار ہو گئیں ، اب کہا گیا گولی کے ٹکڑے لگے ، بم کا ٹکڑا ہوتا ہے، گولی کا کہاں سے آ گیا۔ پہلی بار پتہ چلا پنڈلی میں بھی شہ رگ ہوتی ہے۔ گولی لگی کسی قریب اسپتال نہیں گیا۔ کینسر کے اسپتال میں ہڈی کاعلاج کیا گیا۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا آپ اسلام آباد آسکیں۔ حکومت کو کہتا ہوں ڈٹ جانا چاہیے۔ ان کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جس طرح برادران یوسف نے قمیض پر خون لگایا تھا یہاں بھی ایسا ہی لگ رہا ہے، یہ کسی اسپتال میں جانے کو تیار نہیں، گولی لگتی ہے تو ایک دن میں لاہور پہنچ جاتا ہے، ہڈی کا علاج کینسر کے اسپتال میں کرواتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عمران خان کے جھوٹ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ اس کے جھوٹا خط لہرانے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔ لانگ مارچ ناکام ہو گیا، ٹھس ہو گیا، دوبارہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ لانگ مارچ ناکام ہونے پر ہمدریاں لینے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان
ملک کو اضطراب کا شکار کیا جا رہا ہے ، مولانا فضل الرحمٰن
- by Daily Pakistan
- نومبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 914 Views
- 3 سال ago