اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔لاہور کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کوئٹہ اور اس کے مضافات میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب گئے جبکہ گزشتہ روز کی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ بلوچستان کے دیگر شہروں زیارت، کان مہتر زئی اور قلعہ سیف اللہ میں برف باری ہوئی۔پشاور شہر تیز ہواؤں اور گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے۔ پشاور اور اس کے گرد و نواح میں 2 روز قبل بھی گرچ چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی۔پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ ملتان اور گرد نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ شجاع آباد میں شدید بارش کے باعث اسکول کی دیوار گرنے سے چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔بھکر، بورے والا، ساہیوال ، رجانہ، خانیوال، فورٹ عباس اور چولستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ چشتیاں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔ وہاڑی میں موسلا دھار بارش کے باعث گلیاں اور بازار ندی نالوں کا مںظر پیش کرنے لگے۔چیچہ وطنی میں آندھی کے ساتھ 3 گھنٹے موسلا دھار بارش ہوئی۔ سمندری ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔جنوبی وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور خوشاب میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
موسم
ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش
- by Daily Pakistan
- مارچ 24, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 547 Views
- 2 سال ago