بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارش کے باعث مسافر سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی بارش کے باعث کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جب کہ کچھ پروازوں کا رخ موڑنا پڑا۔ممبئی اور دیگر علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے آج اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے امکان کے باعث بعض پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری کے علاقے میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش نکال لی گئی۔
دنیا
موسم
ممبئی میں موسلادھار بارش، اسکولوں اور کالجوں میں آج چھٹی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 170 Views
- 3 مہینے ago