بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہاپسندانہ پالیسیاں اپنے ہی ملک کے لوگوں کو نگلتی جارہی ہیں۔ بھارت میں اس وقت ریاستی سطح پر بہت سے طبقات اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور حکومتِ وقت سے برسرِپیکار بھی۔منی پور ایک بار پھر عسکریت پسندی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ مودی سرکار معاملات کو سلجھانے کے بجائے ا±نہیں مزید الجھا رہی ہے۔ منی پور کی میٹی اور ک±کی کمیونٹیز کو سازش کے تحت آپس میں لڑوایا جارہا ہے۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے حالات بہت تیزی سے پھر بگڑ رہے ہیں۔ منی پور مودی سرکار کے ہاتھوں سے نکلنے لگا۔ بھارت میں اقلیتیں اپنے بنیادی حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں بھارت کو شدید تر نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا سامنا ہے۔
بی جے پی کی ریاستی حکومت طاقت کے ذریعے لوگوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔ تشدد کی نئی لہر آنے سے منی پور کے دارالحکومت امپھال میں کئی دن سے کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی افواج نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔علیحدگی پسندوں نے منی پور کے ضلع بشنوپور میں راکٹ حملے کیے ہیں جن سے ایک کمیونٹی ہال اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ سخت کرفیو اور وسیع پیمانے پر ریاستی مشینری کے استعمال کے باوجود مسلح افراد سول آبادی کو بار بار ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
منی پور کے نواحی گاو¿ں میں 5 مکانات کو خاکستر کیا جاچکا ہے۔ ک±کی کمیونٹی کے مسلح افراد نے بعض مقامات پر ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔ حالیہ حملوں میں دور مار راکٹ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ک±کی کمیونٹی کے مسلح افراد نے اس سے قبل ریاست کے سابق وزیرِاعلٰی مائیریماام کوئرینگ سنگھ کی رہائش گاہ کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا۔ ریاستی پولیس نے فورسز کے ساتھ مل کر منی پور کے کئی علاقوں میں کامبنگ آپریشن کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں شدت پسندی مزید بڑھ رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر کامبنگ اور سرچ آپریشن سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
ہزاروں افراد اپنے ہی ملک اور اپنی ہی ریاست میں پناہ گزینوں کی سی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ مودی سرکار اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے منی پور اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔مودی سرکار منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور مسلح افراد اب ریاستی مشینری کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ عالمی سطح پر بھی منی پور فسادات کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
،اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کا اظہار کرچکی ہیں،اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود مودی سرکار بےحسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔منی پور میں میتی اور کوکی قبائل کے مابین تنازعے اور اسکے نتیجے میں جاری فسادات کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے، منی پور میں انتخابی عمل کے دوران بے شمار تشدد اور جھڑپوں کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، منی پور میں جاری قتل و غارت اور انسانی حقوق کی تشویشناک خلاف ورزیاں تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر لکھی جائیں گی۔
منی پور میں فسادات کا آغاز منی پور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے ہوا جس میں حکومت کو میتی کمیونٹی کو شیڈول ٹرائب کا درجہ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔ 2012ءمیں میتی کمیونٹی نے شیڈول ٹرائب کا درجہ حاصل کرنے کی درخواست دائر کی تھی‘ اس درخواست پر میتی کمیونٹی کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد کوکی اور میتی گروپس کے درمیان فسادات پھوٹ پڑے جن میں اب تک 125 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ چالیس ہزار سے زائد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
بھارت کے شمال مشرقی کونے میں دہلی سے 15 سو اور میانمار کی سرحد سے 70 میل دور واقع یہ ریاست چند ہی دنوں میں دونوں برادریوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقسیم ہو گئی، جہاں ہر برادری کے مردوں نے ہتھیار اٹھا کر نجی ملیشیا بنالی، اہم سڑکوں پر خندقیں کھودیں اور چوکیاں اور بنکرز بنا کر مسلح گشت کرتے رہے۔اس دوران مکانوں اور عبادت گاہوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس سارے معاملے کی صحیح صورت حال کی تصدیق کرنا مشکل ہے، کیونکہ بھارتی حکومت نے غیرملکی میڈیا کو اس علاقے میں جانے سے روک دیا ہے اور جزوی طور پر انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے معلومات تک رسائی بھی محدود ہے۔منی پور میں مختصر فاصلے تک سفر کرنا اب ایک چیلنج بن چکا ہے، جہاں گاو¿ں اور قصبوں کا کنٹرول دونوں گروہوں کے درمیان تقسیم ہے اور ہر فریق کی اپنی سرحدیں ہیں، جو بفر زون سے الگ ہیں۔
ایک طرف بھارت آزادی کی تحریکوں کو بزور دبا رہا ہے اور دوسری جانب بھارت میں اقلیتوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے جس میں سب سے زیادہ بھارت کی سب سے بڑی مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں ایسے ہی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ بھارت آزادی کی ان تحریکوں کو دبانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتے ہیں۔
کالم
منی پور مودی کے ہاتھ سے نکلنے لگا
- by web desk
- اکتوبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 182 Views
- 2 مہینے ago