خاص خبریں علاقائی

موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور جلد ہی اپنی موت آپ مرجانے والی ہے صدام حسین خان

موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور جلد ہی اپنی موت آپ مرجانے والی ہے صدام حسین خان

اسلام آباد(اعظم خان سے)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کےمرکزی رہنما اور یونین کونسل بوکڑا کے بلامقابلہ وائس چیئرمین صدام حسین خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف کا الیکشن میں مقابلہ کرنے کے بجائے اسے دیوار سے لگا لینا چاہتی ہے مگر عوامی طاقت مسترد کرنا اس کے بس کی بات نہیں۔قومی اسمبلی کے35اراکین کے استعفے منظور کرنا حکومت کی بدنیتی ہے اگر استعفےٰ منظور کرنے ہی ہیں تو تمام اراکین کے استعفیٰ منظور کیے جائیں۔کراچی میں دھاندلی کر کے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے علی اعوان اسلام آباد میں الیکشن کے انچارج تھے اس لئے ان کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔صدام حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور جلد ہی اپنی موت آپ مرجانے والی ہے۔مگر جاتے جاتے وہ دھاندلی کر کے اپنے منصب پر براجمان رہنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے جس سے حکومت خود راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ دستور پاکستان کے مطابق نا صرف بلدیاتی بلکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا عمل مکمل کیا جائے۔صدام خان نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات 100فیصد کامیابی کی راہ پر گامزن تھی۔مگر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے یہاں پر ہونے والے الیکشن معطل کرادیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار تک نہیں مل رہے تھے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کامیابی کا سہرا اسد عمر،علی اعوان کو تھا مگر سپیکر قومی اسمبلی نے علی ا عوان کا استعفیٰ منظور کر کے انہیں گیم سے نکالنے کی کوشش کی ہے۔مگر انشاء ا للہ اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں آخری فتح تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انہیں اوروں کے دیگر ساتھیوں کو پہلی بار بلا مقابلہ کامیابی ملی ہے جو عوام کا تحریک انصاف پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدام خان نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور عوامی مینڈیٹ پر ڈ اکہ ڈالا ہے،ہمارے میئر کراچی کے امیدوار خرم شیر زمان کو ابتدائی مرحلے میں دھاندلی کروا کر ہرا دیا گیا ہے۔ہم ان انتخابی نتائج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے