حکومتی اتحادی جماعت جے یو آئی کے سربراہ اور مولانا فضل الرحمان نے خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل حالات میں ہمیشہ مشفق اور بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ملک سلمان بن عبد العزیز نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستانی بھائیوں کا دکھ درد محسوس کیا، ان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے قومی مہم ساھم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل پاکستان اور جے یو آئی مشکل کی اس گھڑی میں خادم حرمین شریفین ملک سلمان بن عبد العزیز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان کاخادم حرمین شریفین کو خراج تحسین پیش
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1548 Views
- 2 سال ago