ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے زوردار سپیل نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، شہر کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، قرطبہ چوک، اچھرہ، فیروز پور روڈ، چونگی امرسدھو ، کاہنہ ، گجومتہ اور اطراف میں بادل برسے۔کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹان، گارڈن ٹان ، ٹان شپ، پنڈی سٹاپ اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا، موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر سپیل ویز کھول دئیے گئے۔کراچی میں مون سون کے زوردار سپیل سے جل تھل ایک ہو گیا، اولڈسٹی ایریا، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا، نارتھ کراچی، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، بدین، گولارچی، ٹھٹھہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ٹھٹھہ کے گاں ہاشم کلوئی میں بارش سے 40 کچے مکانات گر گئے نوابشاہ ، بہاولنگر اور سانگھڑ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔
پاکستان
موسم
مون سون کا طاقتور سپیل ، ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب
- by Daily Pakistan
- اگست 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 141 Views
- 3 مہینے ago