خاص خبریں

میانوالی ،قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، جوابی کارروائی میں فرار

میانوالی ،قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، جوابی کارروائی میں فرار

میانوالی میں قبا خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق رات کی تاریکی میں 12 سے 13 دہشت گردوں نے پولیس گیٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا، پولیس نے بہترین حکمت عملی سے حملہ ناکام بنا دیا۔حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تمام دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ڈی پی او میانوالی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بارڈر پولیس چیک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف صف اول کے سپاہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہمیشہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، دہشت گردوں کو اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے