جھامبرہ شرقی میں چوری کی بڑی واردات۔چور گھر سے 720000 روپےکاسامان چوری کرکے لےگئے۔
25اور 26تاریخ کی درمیانی رات کو نامعلوم چور جھامبرہ شرقی(زمان ٹاون)کےرھائشی اشرف خان کےگھرسے سونے کے زیورات کپڑے اور دوسرا قیمتی سامان چوری کرکےلےگئے۔ اشرف خان نےکہا ھےکہ وہ کام پر جانے کےلئےصبح سویرے اٹھا تو کمروں کےدروازے کھلےھوئےتھے۔اور ٹرنکوں کےتالےٹوٹے ھوئے تھےجبکہ ٹرنکوں میں پڑے ھوئےسونےکے زیورات، کپڑے اور دوسرا قیمتی سامان غائب تھا چوری شدہ سامان کی مالیت تقریباً 720000روپےبنتی ھے۔پولیس نےرپورٹ درج کرکےتفتیش شروع کردی۔
جرائم
علاقائی
میانوالی میں چوری کی بڑی واردات چور گھر سے 720000 روپےکاسامان چوری کرکے لےگئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 914 Views
- 3 سال ago
