بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

پشاور میں مختلف علاقوں میں کارروائی، گرانفروشی 52دکانداروں کو گرفتار

Tuesday, 27 September, 2022

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی،صفائی ناقص صورتحال اور تجاوزات قائم کرنے پر 52دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر انتظامی افسران نے اندرون شہر بازاروں، گلبہار، کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ ، چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی ، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی،صفائی ناقص صورتحال، کم وزن روٹی اور تجاوزات قائم کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر52 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ان گرفتار دکانداروں میں سبزی و پھل فروش، نانبائی، قصاب، شیر فروش، جنرل سٹور مالکان، تجاوزات مافیا اور دیگر شامل ہیں ۔ ان گرفتار دکانداروںکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں بازاروں کا مسلسل معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے اور گرانفروشی پر قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں