شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں سے سکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہوگئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان میر علی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ نے جام شہادت نوش کیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ 29 سالہ شہید سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
پاکستان
میرعلی، دہشگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ، سپاہی شہید
- by Daily Pakistan
- مارچ 31, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 877 Views
- 2 سال ago