پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیداروں نے مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف استقبال کیا۔اس موقع پر ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جبکہ نو منتخب چیئرمین کو ملازمین کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا۔پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کچھ دیر میں ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سربراہی ذکا اشرف کو دی گئی تھی، وفاقی کابینہ نے بھی سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی تھی۔علاوہ ازیں الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو ہٹا کر ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو نیا الیکشن کمشنر مقرر کردیا تھا۔
کھیل
مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 441 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
