وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بیان دیا ہےکہ میں70لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا لیکن میں آپ کو یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں حکومت سےتنخواہ نہیں لیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بیان دیا ہےکہ مجھے مکمل یقین ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا کیوں کہ جو پاکستان نے سخت فیصلے لینے تھے پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مہنگی کرنی تھی وہ کرلیں۔آئی ایم ایف کا پروگرام آگیا جو کہ ڈیفالٹ کے خطرے سے بچنے کیلئے بہترین یقین دہانی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر سے ٹیرف کم ہوجائے گا بجلی سستی ہوجائے گی ، یہ بات درست ہے کہ ہمیں یہ توقع تھی کہ جب آئی ایم ایف کا بورڈ منظور کرے گاتو تھوڑا سا مزید اعتماد آئے گا۔تھوڑا سا ریزرو بڑھا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی ادائیگی آئی ہے مگر ساتھ ساتھ سیلاب آگئے سندھ کی تمام کاٹن پانی میں ضائع ہوگئی سندھ کا دو تہائی چاول خراب ہوگیا تمام کھجور کی فصل خراب ہوگئی۔ کچھ ہماری درآمدت کی طلب بڑھ گئی اور کچھ ہماری برآمدات میں کمی آگئی کیوں کہ چاول وغیرہ اتنے ایکسپورٹ نہیں ہوسکیں گے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ایک چھوٹی سے توقع آگئی کہ خدانخواستہ شروع میں جو مسئلہ تھا کہ کہیں پاکستان واپس ڈیفالٹ کی طرف تو نہیں چلا گیا۔
ان کاکہناتھاکہ جب ہم مارکیٹ کو یقین دہانی کرا دیں گے کہ کوئی ڈیفالٹ کا چانس نہیں ہے تو پھر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈالر واپس آجائے گا۔پہلے تین مہینوں جولائی ، اگست ، ستمبر میں ہماری برآمدات گزشتہ سال سے زیادہ ہوں گی اور ہماری درآمد ات گزشتہ سال سے کم ہوں گی۔اس وقت دنیا آپ کے ساتھ کھڑی ہے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے اکتوبرمیں 1.5ارب ڈالر ملیں گے۔چینی بینک پانچ سو ملین دے گاجب کہ ورلڈ بینک سے 500ملین متوقع ہیں ۔ اسکے علاوہ ورلڈ بینک سے سیلاب زدگان کے لئے1.5ارب ڈالر آئیں گے۔
پاکستان
میں خود تنخواہ نہیں لیتا، 70 لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا، مفتاح
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 516 Views
- 2 سال ago