فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملک کے حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایک طرف کھڑے ہیں اور دوسری طرف حکومت کھڑی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنانے جا رہی ہیں؟جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ یہ جام اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔دوسری جانب عدالت نے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کردی۔جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔فواد چوہدری پر ہاو¿سنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام ہے۔
پاکستان
نئی حکومت کے باﺅجود ملکی حالات خراب ہوں گے ، فوا د چوہدری
- by Daily Pakistan
- فروری 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 423 Views
- 10 مہینے ago