علاقائی

نئے اسلامی سال کا آغاز، محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا

نئے اسلامی سال کا آغاز، محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا

لاہور: نئے اسلامی سال کے آغاز کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند آج دیکھا جائے گا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج کوئٹہ میں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران بھی شرکت کریں گے۔رویت ہلال کمیٹی نے بتایا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محرم کا چاند 29 ذی الحج کو نظر آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے